• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مستعفی ہونیوالے نیب پراسیکوٹر کو نہیں جانتا ‘

وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مستعفی ہونے والے نیب کے پراسیکوٹر کو جانتا تک نہیں، اس سے متعلق باتیں جھوٹی ہیں، میری دہری شہریت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے مجھ پر چوری کا الزام نہیں نہ ہی کوئی ریفرنس ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب پراسیکوٹر کو جانتا ہی نہیں، میرے ساتھ لڑائی کے باعث ان کے استعفے کی بات سے زیادہ بڑا کوئی جھوٹ نہیں ہوسکتا۔

کیسزکے باعث وزیراعظم کو خود ہی استعفیٰ پیش کرنے سے متعلق سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ نہیں،استعفیٰ دینے والے ایک وزیر پر کوئی ریفرنس تھا ، دوسرے پر جے آئی ٹی بنی تھی جبکہ میرا دوہری شہریت کا کیس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، میرے کیس میں کوئی غلط چیز تو نہیں، کوئی چوری کا الزام نہیں، کوئی ریفرنس نہیں، ای سی ایل میں میرے نام کے حوالے سے فیصلہ آنے والا ہے۔

تازہ ترین