آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل3؍ربیع الثانی 1440ھ11؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئے، طالبان نے 21 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

افغانستان کے صوبے ہرات کے صوبائی کونسل رکن نجیب اللہ محیبی کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات ضلع شندد میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

ان چوکیوں پر طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان 6گھنٹےلڑائی جاری رہی، بعد میں فوجی کمک آنے پر طالبان پسپا ہو گئے، تاہم اس سے قبل وہ 21 فوجیوں کو یرغمال بنا چکے تھے۔

نجیب اللہ محیبی نے اس حملےمیں طالبان کی ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں