بھارت میں ایک سر پھرا شخص بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا۔
ایک سر پھرےشخص کے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے مناظر بھارتی ریاست اتر پردیش میں دیکھے گئےجہاں وہ ہائی وولٹج بجلی کے تاروں پر چہل قدمی کرتا دکھائی دیا۔
اپنی جان خطرے میں ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد بلا آخر ریسکیو کیا اور گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔