آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ11؍ربیع الثانی 1440ھ 19؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے 49 برس بعدپاکستان کو اس کی ’ہوم سیریز ‘میں شکست سے دو چار کردیا۔

کیویز نے گرین شرٹس کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 123 سے ہرایا ۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 280رنز کاہدف دیا۔

سرفراز الیون ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


گرین کیپ کی طرف سےچوتھی اننگز میں بابراعظم 51، سرفراز احمد 28 اور امام الحق 22 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں آخری ٹیسٹ کھیل رہے محمد حفیظ 8،پہلی اننگز کے سنچری میکر اظہر علی 5 اور اسد شفیق صفر، حارث سہیل 9، بلال آصف 12،یاسر شاہ4 اور حسن علی 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سےچوتھی اننگز میں ساوتھی،سومرویل اور اعجاز پٹیل نے 3،3 اورہوم نے 1 وکٹ اپنے نام کی ۔

نیوزی لینڈ نے  49 برس قبل (1969) میں پاکستان کو اس کی ہوم سیریز میں 1،0 سے شکست دی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں