• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی گلوکار میکا سنگھ دبئی میں جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دبئی میں جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، بھارتی سفارتخانے ک مداخلت پر رہائی عمل میں آئی۔


بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی گلوکار پرفارمنس کے سلسلے میں ان دنوں دبئی میں ہیں، جہاں برازیل کی ایک 17 سالہ لڑکی نے پولیس اسٹیشن میں میکا سنگھ کے خلاف مبینہ طورپر نامناسب تصاویر بھیجنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے بھارتی گلوکار کو رات تین گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

بھارتی سفارتخانے کی مداخلت پر اُنہیں رہا کردیا گیا لیکن اُنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ میکا سنگھ ماضی بھی مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

2016ء میں ایک 32 سالہ خاتون ڈیزائنر نے میکا سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گلوکار نے زبردستی گھر میں گھس کر مجھے جنسی ہراساں کیا۔

2015ء میں ایک شو کے دوران دہلی میں میکا سنگھ نے ایک ڈاکٹر کو تھپڑ مارا تھا، جس کے سے اُس کی قوت سماعت متاثر ہوئی تھی۔

2013ء میں میکا سنگھ کو دہلی ایئرپورٹ پر اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ متعین حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی لے کر جارہے تھے۔

اسی سال میکا سنگھ کا گڑ گاؤں میں فارم ہاؤس مبینہ طور پر کمرشل سرگرمیوں کے بعد سِیل کردیا گیا تھا۔

2011ء میں میکا سنگھ ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث پائے گئے، پولیس کے مطابق بھارتی گلوکار اپنی ہیمر گاڑی سے رکشے کو ٹکر مارکر فرار ہوگئے تھے، تاہم میکا سنگھ نے واقعے کی تردید کی تھی۔

2006ء میں راکھی ساونت نے میکا سنگھ پر نازیبا حرکت کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ کیا تھا تاہم بعد میں دونو کی رضامندی سے کیس ختم کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین