• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز ایسوسی ایشن کاگنے کی کرشنگ کا اعلان

پنجاب حکومت کی طرف سے رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد شوگرملز ایسوسی ایشن نے گنےکی کرشنگ کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 ارب 80 کروڑ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا اور بقایاجات کی ادائیگیوں کی یقین دہانی کے بعد ملیں چلارہے ہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کاشتکاروں کو گنے کی پوری قیمت ادا کریں گے اور کسی کسان کا استحصال نہیں ہوگا۔

شوگر ملز نے 180 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدنے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کی قیمت کاشتکاروں کو 15 دن بعد ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث گنے کی کرشنگ میں تاخیر ہوئی جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اشتہارات کے ذریعے بھی حکومت سے رقوم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شوگر ملوں کو سبسڈی کی مد میں زیرالتوا واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین