پاکستان سوپر لیگ کے میڈیا رائٹس التواء کا شکار ہوگئے۔ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لئے ڈیڈ لائن تیسری مرتبہ تبدیل کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے اب ایک بار پھر ٹینڈرز کے لئے تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے، کرکٹ کے حلقے بڈنگ کے عمل کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں۔
پہلے 14 نومبر، پھر 30نومبر اور اس کے بعد 7دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، اب نئی تاریخ 14دسمبرکردی گئی ہے۔
پی سی بی تاریخوں کی توسیع کی وجوہات بتانے سے قاصر ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا رائٹس کی بڈنگ میں کسی ایک گروپ کو نوازنے کے خدشے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔