• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ گھر توڑیں گے نہ توڑنے دینگے، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ تاجر برادری کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ اس آپریشن کی آڑ میں سیاست چمکا رہے ہیں، جن کی دکانیں گری ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا ،نہ گھر توڑیں گے نہ توڑنے دیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤںکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کچھ لوگ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں سیاست چمکا رہے ہیں، ایک بھی گھر کو نہیں گرایا،سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس ایشو کو انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔

میئر کراچی نے کہا کہ جن لوگوں نے گھر کے ساتھ دکانیں بنائیں ہیں ان کو ریگولرائز کیا جائے گا، کے ایم سی پہلے مرحلے میں ایک ہزار دکانیں متاثرہ افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے دے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے تحت میئر کراچی کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیا، میئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں لیکن جو ادارے میئر کراچی کے ماتحت نہیں وہ بھی تجاوزات کے نا م پر کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کے ایم سی کی ہزاروں ایکڑ زمین پر کس نے قبضہ کیا؟ کراچی میں قبضے میں سیاسی جماعتوں کا کردار ہے تو ایم کیو ایم کا ایک فیصد ہو گا۔

تازہ ترین