• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں شہد کی مکھیوں سے چہرہ ڈھکنے کا مظاہرہ

شہد کی مکھیوں اور اُنکے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس بھارتی نوجوان کی ہمت کی داد دینی پڑے گی۔


جی ہاں اس  نے درجنوں نہیں بلکہ ہزاروں شہد کی مکھیوں سے طویل دورانیئے تک اپنا چہر ہ ڈھک کر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے22سالہNature نامی نوجوان نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھانی اوراپنے چہرے پر60ہزار شہد کی مکھیاں 4گھنٹوں تک کچھ اس انداز میں بٹھا لیں کہ اُسکا پورا چہرے اور سر شہد کی مکھیوں سے ڈھک گیا۔

جبکہ اس دوران جانباز سانس روکے بالکل سیدھا بیٹھا رہاکہ جیسے پتھر کا کوئی مجسمہ ہو۔خطروں کے کھلاڑی کے اس خطرناک کارنامے نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا وہیں نیا گنیز ریکارڈ بھی بنا گیا جسے جلد باقاعدہ گنیز بک میں شامل کیا جائیگا۔

تازہ ترین