آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیلی فون لگوانے پر 50 ہزار روپے رشوت کا انکشاف کیا ہے۔

قومی الیکشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں ٹیلی فون لگوایا تو 50ہزار روپے رشوت گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ لوگوں کو تعجب ہوگا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں ڈینٹسٹ بنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری نظام طاقت اور پیسے والوں نے گھیر رکھا ہے۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو تمام تیاری اور نظام واضح کرلینا چاہیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں