• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: بینک ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 12افراد ہلاک

برازیل میں بینک ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملزمان کا ایک گروہ دو بینکوں کی اے ٹی ایمز سے رقوم لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس کے ساتھ شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 6پولیس اہلکاراور 5یرغمالی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک یرغمالیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس مقابلے میں ایک ملزم بھی ہلاک ہوا۔

تازہ ترین