• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں قسمت اگر اچھی ہو تو انسان خطرناک حادثات کی زدمیں آنے سے بھی بچ جاتا ہے۔ روس میں کچھ ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھنے کو ملے جب ایک ٹرک اور کار کے درمیان خطرناک تصادم ہوا اور درمیان میں آنے والا سائیکل سوار کو خراش تک نہ آئی۔


جی ہاں،روس میںیہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سائیکل سوار سڑک پر گزر رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آتے ٹرک اور تیز رفتار ٹرک کی ٹکر ہوئی اور سائیکل سوار نہ صرف گاڑی سے بچا بلکہ ٹرک کی زد میں آنے سے بھی بال بال بچ گیا جبکہ ٹرک سڑک کنارے الٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ٹرک اور کار کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین