آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ4؍ربیع الثانی 1440ھ 12؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حسان فیض کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوی نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں بلوچ کلب کو 6-1 آئوٹ کلاس شکست دیدی۔

میچ کا پہلا گول بلوچ کلب نے کیا لیکن اس کے بعد نیوی کے کھلاڑیوں نے پے درپے حملے کرکے بلوچ کلب کے دفاع کو پارہ پارہ کردیا۔ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا اور پانچویں ہی منٹ میں بلوچ کلب کے اورنگزیب نے عمدہ گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ ایک گول کھانے کے نیوی کے کھلاڑیوں بھرپور جوابی حملہ کیا اور محمد امین نے 13ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

حافظ حسان فیض نے 35ویں منٹ میں نیوی کا دوسرا گول کیا۔ آصف بخش نے تیسرا اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل حافظ حسان فیض نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کرکے ٹیم کو 4-1 کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی نیوی کے کھلاڑیوں بلوچ کلب پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسرے ہاف میں بلوچ کلب نے دفاعی انداز اختیار کیا لیکن اس کے باوجود وہ نیوی کے کھلاڑیوں کو گول کرنے سے نہ روک سکے۔ سجاد احمد نے 78ویں نیوی کا پانچواں اور میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل 83ویں منٹ میں خافظ حسان فیص نے ٹیم کا چھٹا اور اپنا تیسرا گول کرکے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں