• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری اننگز میں 8رنز،حفیظ کا کیریئر مایوس کن اندازسے ختم

ابوظبی(جنگ نیوز ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا ٹیسٹ کیرئیر مایوس کن انداز میں ختم ہوگیا ، وہ کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں صرف 47 رنز ہی بنا سکے۔ میچ کے پانچویں روز جمعہ کو کھیل شروع ہونے سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دو قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے 55 میچز میں 10 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی بدولت 3 ہزار 652 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 224رنز بنگلہ دیش کیخلاف کھلنا کے مقام پر رہا۔ ابوظبی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہونے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، کیریئر کی آخری باری میں وہ صرف 8رنز اسکور کرپائے۔

تازہ ترین