• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد شکیل کیخلاف ڈچ جج کا فیصلہ متعصبانہ ہے،حسن سردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے نائب کپتان عماد شکیل بٹ کیخلاف ایک میچ کی پابندی کے فیصلے کو ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جج کا تعصبانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ اپنے وڈیو پیغام میں حسن سردار نے کہا ہے کہ عماد بٹ کیخلاف فیصلہ جج نے دیا ہے جو بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان 9 دسمبر کو شیڈول میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے، گرین شرٹس کی طاقت کو کم کرنے کیلئے ریفری نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ ملائشیا کے خلاف میچ کے بعد بھی ہمیں عماد بٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا، میچ کے دوران عماد بٹ نے کوئی ڈیش نہیں کیا جس کی وجہ سے امپائر نے کارڈ دکھایا نہ ہی اس طرح کا کوئی اور فائول دیا۔ ماڈرن ہاکی میں میچ کے دوران 25 کیمرے ہوتے ہیں، مقابلے کی وڈیو کو دیکھ کر تمام فیصلہ کرینگے کہ امپائر نے نا کوئی پنالٹی کارنر دیا ہے اور نہ ہی کوئی کارڈ دکھایا ہے۔ میں نے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی ہے ، امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔
تازہ ترین