• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمدعامر،رضوان، شان،شاداب قومی کرکٹ ٹیم میں شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے دورئہ جنوبی افریقا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 16رکنی قومی ٹیم میں محمد عامر ، محمد رضوان اور شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے ۔ سعد علی،میر حمزہ اور بلال آصف کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم 13دسمبر کو جنوبی افر یقاروانہ ہو گی۔قیادت سرفراز احمد کریں گے ۔ اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، یاسر شاہ ، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
تازہ ترین