• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ کرکٹ،فرحان کی دوسری سنچری،پاکستان فتحیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمرجنگ ایشیا کپ میں جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو نو وکٹ سے جبکہ بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو28 رنز سے ہرادیا۔ عرب امارات نے 9 وکٹوں پر 233 رنز بنائے، اشفاق احمد69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عاشق علی اور خوش دل خان نے تین اور دو کھلاڑی آئوٹ کئے، پاکستان نے39 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری بنائی، انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 120گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار ہوگئی۔سائوتھ اینڈ کلب پر بنگلہ دیش نےہانگ کانگ کو ہرادیا۔
تازہ ترین