• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی برطانوی کوشش قابل تعریف ہیں، ایف اے ٹی ایف

لندن (نیوز ڈیسک) دی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنی نئی رپورٹ میں برطانیہ کی منی لانڈرنگ سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ نے ٹیرر فنانسنگ جیسے ایشور نمٹنے میں انتہائی اعلیٰ اور موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف ایک انٹر گورنمنٹ باڈی ہے، جس کا برطانیہ ممبر ہے۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں منی لانڈرنگ سے نمٹنے کیلئے سٹینڈرڈز مقرر کرتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی اس رپورٹ کا اکنامک سیکرٹری ٹو ٹریژرری اینڈ سٹی منسٹر جان گلین نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہمارے ملک میں غلط لوگوں اور خراب پیسے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مجھے اس رپورٹ پر فخر ہے کہ ہمارا ملک لوٹ مار کے پیسے کی لانڈرنگ سے نمٹنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ رپورٹ اس کی تصدیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ اور ایسے کرمنلز کی نشاندہی کیلئے سب سے سخت رجیم ہیں۔ ہماری لا انفورسمنٹ ایجنسیز اور ریگرلیشنز نے انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف صف آرا ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ اسی لئے ہم اپنے دفاع کو مستحکم کرنے اور لوٹ مار کی دولت سے نمٹنے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں مزید بہتری لانے کیلئے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سیکورٹی اینڈ اکنامک کرائم منسٹر بین ویلیس نے کہا کہ برطانیہ نے دنیا بھر میں منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے پیسے کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ اس کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف جدوجہد پر ہمیں فخر ہے۔ اس سے کرمنلز کو بھی یہ سخت پیغام ملتا ہے کہ ہم ان کے لوٹ مار کے پیسے، اثاثوں اور ان کےخلاف ایکش کیلئے سرگرم اور متحرک ہیں۔ ہم نئی سیریس اینڈ ارگنائزڈ کرائم سٹریٹجی کیلئے تمام اختیارات اور حکمت عملی استعمال کریں گے تاکہ برطانیہ کو منی لانڈرنگ سے پاک اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کو ختم کیا جاسکے۔

تازہ ترین