• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کیلئے خطرہ،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کا خواب بلا جواز ہے،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو

برسلز(عظیم ڈار)آئی سی ایچ آر کے چیئرمین بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے یورپی پارلیمنٹ میں " کنفلیکٹ ریزولیشن ان کشمیر" کے عنوان سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے خطاب کیا۔اس موقع پر ممبران یورپی پارلیمنٹس انسانی حقوق کی تنظیموں کے علمبردار مندوبین اور کشمیری وپاکستانی سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔انھوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیشن کمیٹی دنیا بھر میں انسانیت کے خلاف عناصر کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر جو بھارتی بربریت کی وجہ سے کشمیری عوام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اسکا تذکرہ کرتے ہوئے غمگین لہجے میں وادی کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن کا خواب دیکھنا بلا جواز ہے۔کیونکہ وادی کے حالات دن بدن ابتر ہوتے جارہے ہیں۔بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے یورپی پارلیمنٹ کے اعلی حکام کی توجہ کشمیر کے اندر گھمبیر صورتحال پر مبذول کرواتے ہوئے بھارتی جمہوریت کو کشمیری عوام کے لیے سوالیہ نشان قرار دیا۔انھوں نے ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان کی کشمیری کمیونٹی کے لیے خدمات کو بےحد سراہا۔اور بریگزٹ کی صورتحال کو موجودہ حالات میں یورپ سے علیحدگی پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کی سرگرمیاں برٹش ایم ای پیز کی وجہ سے متحرک تھیں۔انھوں نے ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر جہاں جہاں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں انکی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور انکی روک تھام کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر کاوشیں جاری رکھیں گے اور جہاں جہاں انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں انکے خلاف امن کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔کانفرنس میں ایس سٹیون نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد میں بہت سی تکلیفیں اور صعوبتیں جھیل رہے ہیں وہ بہت جلد آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے۔انھوں نے بھارتی بربریت پر افسوس کا اظہار کیا۔ساتھ ایشیا سنٹر فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین پروفیسر نذیر شال نے کہا کہ ہم عالمی ایوانوں میں مظلوم کشمیری عوام کی آزادی اور انکے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔انھوں نے کانفرنس کے شرکإ کو کشمیر کے اندرونی حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسسز کشمیری عوام کے ساتھ جبرواستبداد کے پہاڑ توڑ کر انہیں آزادی کا حق مانگنے سے روک رہے ہیں۔جبکہ خواتین کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کے واقعات نے خوف وہراس کی لہر پیدا کررکھی ہے۔ کشمیر یوتھ اسمبلی یوکے اینڈ یورپ کےچیئرمین زبیر اعوان نے کہا کہ وادی کشمیر بھارتی ظلم کی آمجگاہ بن چکی ہے۔متاثرین کے ساتھ امتیازی سلوک کے ذریعے انہیں عبرت کا نشان بنایا جارہا ہے۔طلبہ اور طالبات کو سرعام پولیس تشدد کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔اکثر اوقات پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیریوں کے جسمانی اعضإ کو ناکارہ بناکر اندوناک تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انھوں نے عالمی حکام سے اپیل کی کہ وہ وادی میں امن وامان کی صورتحال کو قائم کرنے کے لیے بھارتی ظلم ستم کو رکوانے میں کشمیری عوام کی حمایت کریں۔ جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال ۔سردار محمود اقبال۔کامران بٹ۔شازیہ اسلم۔ وقار ملک۔لطیف بھٹ اور دیگر شرکإ نے سوال وجواب کے سیشن میں مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی ظلم وستم کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادی کشمیر کے اندر ظلم وستم کو بند کروانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل اجتماعی قبروں کی نشاندہی کشمیر کے علاقوں میں اجتماعی ذیادتی کی شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی سیزفائر لائن پر کشمیری خاندانوں کو نشانہ بنانے اور وادی میں کرفیو نافذ کرنے جیسے حالات پر قابو پانے اور حریت رہنمائوں کی نظربندیوں کے کیسیز کو عالمی عدالت انصاف میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔کانفرنس میں نظامت کے فرائض جرمن سیاستدان اور سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ فرینک نے ادا کیے ۔کانفرنس کے شرکإ کو وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے۔کانفرنسیز۔مباحثے اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کشمیر کے اندر پائی جانے والی کشیدگی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات بروئےکار لائے جاسکیں۔کشمیر کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے کشمیری رہنما راجہ ظہیر نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

تازہ ترین