• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں خواتین تنظیم کی پاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات

برمنگھم (صائمہ ہارون)برمنگھم میں پاک یوکے فیوژین سوسائٹی کے نام سے خواتین کی ایک نئی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تنظیم کی صدر روبینہ خان نے اپنی تنظیم کی دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ہمراہ پاکستانی قونصلیٹ برمنگھم میں قونصل جنرل احمر اسماعیل اور وائس قونصل سردار خٹک سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر روبینہ خان کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد نہ صرف پاکستان میں صاف پانی اور تعلیم کے پروجیکٹ کے لیے کام کرنا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں کینسر جیسے موذی مرض کے لیے اپنی ہر ممکن امداد کرنا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی تنظیم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے تنظیم کے مقاصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں گئیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل احمر اسماعیل نے تنظیم کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ یہ تنظیم نہ صرف مختلف کمونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے بلکہ پاکستان کی تہذیب و ثقافت کی بھرپور طریقے سے عکاسی کے لیے بھی اقدامات کرے گی اور بالخصوص نوجوان نسل کو بھی اپنے ساتھ شامل کرے گی اور اس سلسے میں قونصل خانے کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر تنظیم کی دیگر عہدداران شازہنہ تیمور، عظمی خان کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کی خواتین بھی شامل تھیں۔
تازہ ترین