• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10فیصد مریضوں کوجی پی سے اپائنٹمنٹ کیلئے 3ہفتے انتظار کرنا پڑتاہے

لندن( پی اے ) نئے اعدادوشمار سے انکشاف ہواہے کہ 10فیصد مریضوں کوجی پی سے اپائنٹمنٹ کیلئے 3ہفتے انتظار کرنا پڑتاہے،این ایچ ایس ڈیجٹل کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا سے معلوم ہوتاہے کہ اکتوبر کے دوران 2.8ملین افراد کو ڈاکٹر کو دکھانے کیلئے بکنگ کے بعد کم از کم21 دن انتظار کرناپڑاان میںسے 1.4ملین افراد کو 28دن سے زیادہ انتظار کرنا پڑا ۔اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ ایک ملین سے زیادہ افراد یعنی کم وبیش 5 فیصد افراد ہر ماہ مقررہ وقت پر جی پی کے پاس نہیں پہنچ سکے، رائل کالج آف جی پیز کاکہناہے کہ مریضوں کا اتنے طویل عرصے انتظار پر مجبور ہونا مایوس کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مریضوں کو مرض کی ابتدا ہی میں بروقت علاج اوردیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ مرض کی نوعیت سنگین نہ ہوسکے اور مریض جلد صحتیاب ہوسکے۔کیونکہ اس طرح مریضوں کو بھی مشکلات کاشکار ہونا پڑتاہے جبکہ این ایچ ایس پر خرچ کا بوجھ بھی بڑھ جاتاہے۔انھوں نےکہا کہ ہمیں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے وقت کی بھی ضرورت ہے کیونکہ کئی کئی امراض میں مبتلا افراد کے امراض کی صرف 10 منٹ میں تشخیص ممکن نہیں ہوتی لیکن ایک مریض کو زیادہ وقت دینے کے معنی یہ ہوں گے کہ آپ کم مریض دیکھیں گے انھوں نے مریضوں سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ اپائنٹمنٹ کے مطابق وقت نہیں پہنچ سکتے تو اپنے جی پی کو اس سے آگاہ کریں تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔
تازہ ترین