• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

برمنگھم(نمائندہ جنگ)انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس صدر آل پارٹیز کشمیر کو آرڈینیشن کمیٹی چوہدری محمد عظیم مورخہ 9دسمبر کو غوثیہ مسجد البرٹ روڈ آسٹن کے کمیونٹی ہال میں منعقد ہوگا جنرل سیکریٹری راجہ امجد خان کی جانب سے تمام ممبران کو دعوتیں بھیج دی گئی ہیں۔ اجلاس کا ایجنڈا بھی بھیج دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت بنیادی انسانی حقوق کی بد ترین پامالی پر انسانی حقوق کا عالی دن مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ کشمیری تنظیمیں برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں کہ انسانی حقوق کا عالمی دن تو خوب مناتے ہیں۔ لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیا ان کا بنیادی انسانی حق تسلیم کیا جائے گا اور انہیں حق آزادی دیا جائے گا۔
تازہ ترین