• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد ایوب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قریبی ساتھی، دست راست اور معروف ٹرانسپورٹر چوہدری محمد ایوب وریام کی وفات پر پی ٹی آئی کشمیر مڈلینڈز زون کے مرکزی صدر چوہدری خادم حسین کی صدارت میں تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی سیاسی و سماجی اور پارٹی وابستگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ برمنگھم برانچ کے سیکرٹری جنرل عبدالرئوف مغل، حاجی عبدالرزاق، چوہدری کرامت رٹوی، چوہدری پرویز اقبال، چوہدری شکیل رٹوی، چوہدری عارف کیروی اور دیگر نے بھی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء پی پی پی برمنگھم کےرہنما چوہدری محمد حنیف، پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر واجد علی برکی، بزرگ رہنما حاجی شریف مغل، چوہدری علی شان اور دیگر کشمیری رہنمائوں نےبھی چوہدری محمد ایوب کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اصول پسندی اپنا کر اپنے کردار سے میرپور شہر کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا۔
تازہ ترین