• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں آج میلاد کانفرنس ہوگی، علماء و مشائخ خطاب کریں گے

برمنگھم (ابرار مغل)دربار عالیہ مرشدآباد پشاور کے سجادہ نشین اور عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیرمحمد بدرعالم جان آج مورخہ8دسمبر بروز ہفتہ بزم الخیریہ برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بزم الخیر برطانیہ کے زعماء راجہ عبدالقیوم الخیری، سید محمد علی الخیری، ڈاکٹر نوید الظفر الخیری کی نگرانی و میزبانی میں منعقدہ اس میلاد کانفرنس سے جہاں مختلف جید علماء و مشائخ خطاب کریں گے وہیں نامور ثناء خوان شہباز سمیع پولیس والا، سید ساجد علی الخیری آف یو ایس اے، قاری افضال انجم برطانیہ، صوفی عباد الخیری آف یوایس اے، علامہ عمران الخیری اور دیگر نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کریں گے۔ یہ کانفرنس ٹائیزلی کمیونٹی سنٹر میں بعداز نماز مغرب شروع ہوگی، خواتین اور بچوں کے باپردہ شرکت کے خصوصی طور پر انتظام کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا ڈاکٹر نوید الظفر الخیری، راجہ عبدالقیوم الخیری اور بزم الخیریہ کے دیگر تنظیمیں و قائدین نے جنگ کو بتایا کہ صاحبزادہ الشیخ علامہ پیر محمد بدر عالم کان ہر سال برطانیہ تشریف لاکر جہاں نبی کریم کی عظمت و شان کو بلند کرتے ہیں وہیں تصوف، قرب الہی اور علم و دانش سے بھی فرزندان اسلام کو منور کرتے ہیں۔
تازہ ترین