• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں پاکستانی قونصلر جنرل اور سیکرٹری امیگریشن کی ملاقات

بارسلونا(جواد چیمہ)سیکرٹری امیگریشن اوریل اماروس کی قونصلر جنر ل عمران علی چوہدری سے پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں ملاقات ہوئی۔ جس میں اسپین کے صوبہ کاتالونیامیں آباد پاکستانی کمیونٹی کے رہن سہن ،تعلیم ،کاتالونیا میں فیملی ویزہ کے ذریعے نئے آنے والے خاندانوں ، اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی و سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی۔سیکرٹری امیگریشن نے بتایا کہ رواں سال صوبہ کاتانیا میں امیگرینٹس کی تعداد بڑھی ہے۔ سر کاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی امیگرینٹس میں پچھتر فیصد تعداد مردوں کی ہے جبکہ خواتین پچیس فیصدہیں ۔لیکن اب اسپین میں فیملی ویزہ کے ذریعےآنے والی خواتین و بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے۔سیکرٹری امیگریشن نے بتایا کہ کاتانیا اسپین میں آباد پاکستانیوں کا زیادہ تر تعلق دیہی علاقوں سے ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ کم تعلیم یافتہ ہیں اور انھیں یہاں کی صوبائی و قومی زبان سیکھنے اور کتلان معاشرے میں ایڈجسٹ ہونے میں دقت پیش آتی ہے۔اس ملاقات میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے کوشاں اور دو دفعہ پاکستان میں اسپینش پارلیمینٹیرینز کا وفد لیکر جانیوالےپاکستانی نژاد شہزاداکبر وڑائچ بھی شریک تھے۔
تازہ ترین