• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اور اتحادی طیاروں کی بحیرہ اسود پر پروازیں شروع

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اور اتحادیوں کے طیاروں نے آزاد فضائی حدود کے معاہدے کے تحت بحیرہ اسود میں پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز پینٹاگون نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پہلی پرواز سر انجام پائی جس کا مقصد امریکہ کی طرف سے یوکرین اور دیگر ممالک کےلیے یک جہتی اور تعاون کا اظہار کرنا تھا ۔ بیان میں کہا گیا کہ آبنائے کرچ میں یوکرین کے بحری جہازوں کے خلاف روسی جارحیت اشتعال انگیزی ہے جس کے بر خلاف ان پروازوں کا مقصد یوکرین اور دیگر ہمسایہ ممالک کی سلامتی میں امریکی تعاون کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ بھی خبروں میں آیا تھا کہ امریکہ نے بحیرہ اسود میں اپنا جنگی بحری جہاز داخل کرنے کےلیے ترکی سے اجازت طلب کی تھی ۔
تازہ ترین