• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 2جرنیلوں سمیت 7فوجی ہلاک

موگادیشو(آئی این پی)صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے دھماکے میں دو جرنیلوں سمیت5 فوجی ہلاک ہو گئے۔دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ سے متاثر”الشباب موومنٹ“نے قبول کی ہے۔صومالی فوجی ذرائع کے مطابق دارلحکومت موگادیشو میں گذشتہ روز ہونے والے بارودی سنگ دھماکے میں دو جرنیلوں سمیت5 فوجی ہلاک ہو گئے۔فوج کے12ویں بریگیڈ کے سربراہ جنرل عمر عدنان حسن اور اسی بریگیڈ کے آپریشنل کمانڈر جنرل عبدی علی جمامی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔صومالی ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں ان تمام افراد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے ملک میں امن کی بحالی کی جدوجہد میں اپنی جان قربان کر دی۔ہلاک ہونے والے افسر اور جوان جنوبی ساحلی سڑک پر واقع ایک فوجی اڈے کے دورے سے واپس آ رہے تھے کہ جب راستے میں نصب بارودی سرنگ ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی جس سے دو جرنیلوں سمیت سات فوجی ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین