• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندی کا رجحان تبدیل،100انڈیکس میں261پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرکاری اداروں کی خریداری سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان تبدیل ہونے کے باعث 100انڈیکس 261پوائنٹس بڑھ گیا ،کاروباری حجم میں بڑی کمی لیکن سرمایہ کاری کی مالیت 42.99ارب روپے بڑھ گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 261.42پوائنٹس کی کمی سے 38562.05پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا ،جمعہ کو مارکیٹ میں محتاط سرمایہ کاری سے شیئرز کا کاروباری حجم 12کروڑ 85لاکھ 30ہزار شیئرز رہا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 6کروڑ 12لاکھ 32ہزار شیئرز کم تھا ،کاروباری حجم میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو جمعہ کو 6ارب 68کروڑ روپے رہی یہ گزشتہ روز کی نسبت 2.30ارب روپے کم ہے لیکن اس کے برعکس سرمایہ کاری کی مالیت میں گزشتہ روز کی نسبت 42ارب 99کروڑ 37لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو مارکیٹ میں کل 354کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 228کے بھائو میں اضافہ ،108کے بھائو میں کمی جبکہ 18کے بھائو مستحکم رہے۔

تازہ ترین