• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر139،اوپن مارکیٹ میں 139.70روپے پرجا پہنچا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ،جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر 139روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 139.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔یورو اور برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو بھی کرنسی مارکیٹوں میںڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالرمزید 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.60روپے سے بڑھ کر 138.90روپے اور قیمت فروخت 138.70روپے سے بڑھ کر139روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید139روپے سے بڑھ کر139.20روپے اور قیمت فروخت 139.50 روپے سے بڑھ کر 139.70روپے کی سطح پر جا پہنچی۔ یورو کی قیمت خرید میں 10پیسے کا اور قیمت فروخت میں 1.30روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین