آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مواچھ گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 14سالہ ثاقب نے دم توڑدیا ، نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ نا معلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،،نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ت 23سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ، منگھوپیرحاجی گل محمد گوٹھ میں جھاڑیوں سے ملنے والی خاتون کی لاش کو پولیس نے اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور اسکے جسم پر تشدد کے نشان جبکہ گلے پر پھندا بھی لگا ہوا ہے، سپرہائی بسم اللہ مارکیٹ کے قریب 48سالہ محمد یاسین کی لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر استپال پہنچا دیا۔پورٹ قاسم کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 60 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ شناخت نہ ہونے کے باعث پولیس نے متوفی کی لاش کو سردخانے میں رکھوا

دیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں