• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70کی دہائی میں ٹیلیفون کنکشن کے حصول کیلئے 50ہزار رشوت دی،صدر عارف علوی کا اعتراف

اسلام آباد( طاہر خلیل) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 70 کے عشرے میں ٹیلیفون کنکشن لگوانے کےلئے 50 ہزار روپے رشوت دی تھی۔ ووٹرز ڈے کی ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر کی رشوت کی بات پر شرکا خوب محظوظ ہوئے۔ صدر نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ فون کنکشن کے لئے ہزاروں روپے کی رشوت دینا پڑتی تھی۔صدر نے اس بات پرزوردیا کہ ہمیں انتخابی عمل میں زیادہ ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنا چاہئیں۔صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر سے ان ملاقاتوں کی یادیں تازہ کیں جو ایم این اے اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے وابستہ تھیں۔  

تازہ ترین