• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر کرائم میں 407نئی کنٹریکٹ بھرتیاں،نئی کمپنی یو ٹی ایس کو ٹھیکہ

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے نیشنل رسپانس سینٹر فار سائبر کرائم (این آر تھری سی) میں بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ مذکورہ بھرتیاں 407اسامیاں جو ڈپٹی ڈائریکٹر سے لے کر کانسٹیبل کی ہیں، جن کو ملک بھر میں ایف آئی اے کے تمام دفاتر میں تعینات کیا جائے گا۔ بھرتیوں کے امتحانات، اس مرتبہ دو متنازعہ کمپنیاں (این ٹی ایس اور او ٹی ایس) جنہوں نے ماضی میں امتحانات لئے تھے، ان کو ٹھیکہ تفویض نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس مرتبہ ایک نئی کمپنی یو ٹی ایس کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میں منتخب افراد کو خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ بھرتیوں کی تعداد کچھ یوں ہے:ڈپٹی ڈائریکٹر 6 اسامیاں، ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن 6 اسامیاں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن 23 اسامیاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانکس 20 اسامیاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹریس کونسلر 6، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارڈ ویئر 6 ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سافٹ ویئر اور نیٹ ورک 12۔ ٹیکنیکل اسسٹنٹ 18،۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر ٓ7، ۔ سائبر کرائم اینالسٹ 6، انسپکٹر 21۔ سب انسپکٹر 100، اسسٹنٹ سب انسپکٹر 25، ۔ ہیڈ کانسٹیبل 33، ایف اے / ایف ایس سی / آئی سی ایس۔ اپر ڈویژن کلرک 7، ایف اے۔ لوئر ڈویژن کلرک 7، ایف اے۔ ڈسپیچر 15، مڈل پاس۔ کانسٹیبل ڈرائیور 15، میٹرک۔ الیکٹریشن 6، میٹرک۔ نائب قاصد 16، مڈل پاس اور خاکروب 15، پرائمری پاس شامل ہیں۔ تنخواہوں کی حد 16ہزار سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے ہے۔ عمر کی حد 20سے 45سال ہے۔ درخواستیں میرٹ پر ہوں گی۔ لہٰذا پورے ملک سے درخواستیں بھیجی جاسکتی ہیں۔ ابتدائی طور پر کنٹریکٹ ایک برس کا ہوگا۔ انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ انوسٹی گیشن اور ہیلپ ڈیسک کی کم از کم 25فیصد اسامیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ پہلے ایف آئی اے کے امتحانات این ٹی ایس اور او ٹی ایس لیتا تھا مگر پیپر آؤٹ ہونے اور غیر شفاف طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کے الزامات کے بعد اب یہ ٹھیکہ ایک نئی کمپنی یو ٹی ایس کو دیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18دسمبر ہے۔
تازہ ترین