• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی بحران ،پی آئی اے کے پائلٹس 8 ماہ سے فلائٹ ٹریول الائونس سے محروم

اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی ایئر لائن پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا، پائلٹس 8 ماہ سے فلائٹ ٹریول الاونس سے محروم ہیں جبکہ نومبرکی تنخوا ہ بھی نہیں مل سکی ہے، پائلٹس 6 ڈالر اور دیگر عملے کو 4 ڈالرفی گھنٹہ فلائٹ الاونس کی تمام ادائیگیوں کو روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پائلٹس کو 6 ڈالر فی گھنٹہ جبکہ دیگر عملے کوبیرون ملک ٹر یو ل پر 3 سے 4 ڈالرفی گھنٹہ فلائٹ الانس کی مد میں دیے جاتے ہیں لیکن گزشتہ 8 ماہ کے دوران تمام ادائیگیوں کو روک دیا گیا ہے۔
تازہ ترین