• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( نیوز ڈیسک ) آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن پاکستان (ایپنک) کے چیئرمین شفیع الدین اشرف کا جمعرات کی شام مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے، شفیع الدین اشرف کئی برس سے اپنے ادارے کی ایمپلائز ورکرز یونین کے سیکریٹری منتخب ہوتے چلے آرہے تھے اور متعدد بار ایپنک کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو جامع مسجد رحمانیہ بعد نماز ظہر سیکٹر 15۔ A5میں ادا کی جائےگی اور تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں ہوگی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ سمیت 2 بیٹے اور ایک بیٹی بھی شامل ہے۔
تازہ ترین