• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی ، تجربہ گاہ میں دھماکا سائنس دان ہلاک، 3 زخمی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں تجربے کے دوران دھماکے نتیجے میں ایک سائنسدان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ بنگلور کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی ایروڈائنامکس لیبارٹری میں دھماکا اس وقت ہوا جب ایک نجی کمپنی کے 4سائنسدان تحقیق میں مصروف تھے۔دھماکے کے نتیجے میں ایک سائنسدان موقع پر ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

تازہ ترین