آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل3؍ربیع الثانی 1440ھ11؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل (جنگ نیوز) افغان صوبے ہرات میں طالبان عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں 14فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ رات کو کی گئی اس کارروائی کے دوران جنگجوئوں نے 21 فوجیوں کواغوا بھی کرلیا۔ صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق جمعرات کی رات طالبان نے دو فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین چھ گھنٹے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ہرات کی صوبائی کونسل کے ایک اور رکن نجیب اللہ محیبی نے بتایا کہ طالبان نے ضلع شنداد میں رات گئے حملہ کیا اور اضافی فوجی نفری کے آنے سے قبل 6گھنٹے تک لڑائی جاری رہی جنہوں نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا لیکن وہ اپنے ساتھ 21فوجیوں کو اغوا کر کے لے گئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں