• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میں کامیابی کے بغیر افغانستان سے انخلاء ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے،امریکی جنرل

واشنگٹن(مانیٹر نگ سیل) امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر ہی واپس آجاتے ہیں تو دہشت گردوں کو ایک بار پھر منظم اور متحرک ہونے کا موقع مل جائے گا جس سے امریکیوں کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔افغان میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی۔

تازہ ترین