• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیاں، روس کا ماسٹر کارڈ، ویزا، سوئفٹ بند کرنیکا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) آئندہ سال جنوری سے امریکا کی روس پر سخت ترین پابندیاں شروع ہو جائیں گی جس کا روس کا احساس ہے، اسی سلسلے میں صورتحال کے مقابلے کیلئے روسی حکومت نے اپنے لین دین کے نظام کو کسی بھی طرح کے خطرات اور مشکلات سے محفوظ رکھنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔ روس نے ماسٹر کارڈ، ویزا کارڈ اور سوئفٹ سسٹم بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حفاظتی اقد اما ت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ روس کے شراکت دار بینک دنیا کے دو سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ادائیگی کے نظام (ویزا اور ماسٹر کارڈ) کے تحت ادا ئیگیا ں بند نہ کر سکیں۔ روس کے وہ بڑے بینک جو مختلف بینکوں کے ساتھ شراکت داری قائم کیے ہوئے ہیں ان میں پیمنٹ سینٹر، کریڈٹ یونین، یورال سب، راس بینک، سوسائٹے جنرال، وی ٹی بی اور پرومسویاز بین شامل ہیں۔

تازہ ترین