• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک کا پیداوار کم کرنے پر اتفاق، تیل کی قیمتیں 4؍ فیصد بڑھ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے عالمی سطح پر تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر سامنے آتے ہی دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اوپیک کے رکن ممالک اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک نے روس کی زیر قیادت تیل کی پیدوار میں 12؍ لاکھ بیرل روزانہ کم کرنے پر اتفاق کیا اور اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا گیا۔ تنظیم اور دیگر متعلقہ ممالک کا اجلاس آسٹریا کے دارا لحکومت ویانا میں ہوا جس کا بنیادی مقصد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ لانا تھا، قیمتوں میں حالیہ مہینوں کے دوران 30؍ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین