• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ایڈشنل سیشن جج محمد اسلم پنجھوتہ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں جون ئیر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان عمرے پر ہونے کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت بحث کیلئے مہلت دے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف دھرنا ختم کرنے کیلئے پیسے دینے کا الزام لگایا۔
تازہ ترین