• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال مہنگائی 5.8 فیصد بڑھ گئی،15 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق 6 دسمبر2018ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا۔چائے،کوکنگ آئل، گھی، چینی ،گندم،موٹا لٹھا، خشک دودھ،، گڑ، گھی اور دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے15 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ 15اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ایل پی جی (سلنڈر)،دال مونگ،چائے، دال ماش،دال چنا ، کوکنگ آئل،ویجیٹیبل گھی، چینی ،گندم ،دال مسور، موٹا لٹھا،خشک دودھ،، گڑ، گھی (کھلا) کی قیمتوں میں اضافہ چکن (زندہ )، آلو، ٹماٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول، کیلا، مٹی کا تیل ،لہسن،انڈہ (فارمی )،پیاز، چاول باسمتی(ٹوٹا) ،آٹا،سرخ مرچ (پسی ہوئی) ،لان(کپڑا)،چاول اری کی قیمتوں میں کمی جبکہ نمک،دال پلیٹ،بیف پلیٹ ،بیف ،مٹن، سگریٹ،صابن، گیس چارجز ،خوردنی تیل ،آگ جلانے والی لکڑی ،چائےکاکپ، دودھ (تازہ) ، ڈبل روٹی، دہی، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز ، ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ، لوکل کال کی قیمتو ںمیں استحکام رہا ہے۔ 
تازہ ترین