• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی ترقی کیلئے پاکستان کو مشکل اصلاحات کرنا ہو نگی،عالمی بینک

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )عالمی بنک کی پاکستان میں آپریشن منیجر ملینڈا گڈ نے کہا ہےکہ پاکستان کو اپنی 100ویں سالگرہ تک معاشی ترقی اور فی کس آمدن میں اضافے کے لیے مشکل اور اہم اصلاحات کرنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ اور سرینا ہوٹل کے زیراہتما م،متحرک گلوبل معیشت پاکستان کی ترقی کیلئے فائدہ مند کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 100ویں سالگرہ جس کو صرف 29سال رہ گئے ہیں دو طرح کی تصویر ہو سکتی ہے ایک پاکستان کی پانچ فیصد کی شرح سے صنعتی ترقی جو کہ اس وقت ہے اور آبادی میں 2.4فیصد کی شرح سے اضافہ جو خطے میں سب سے زیادہ ہے اس کا مطلب ہوگاکہ اس وقت کی آمدن زیادہ افراد میں تقسیم ہو گی،دوسری تصویر جس کی توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں گروتھ ہوگی اس کیلئے سخت اصلاحات کی ضرورت ہوگی تاکہ فی کس آمدن میں اضافہ ہو سکے،اس موقع پر وزیراعظم ٹاسک فورس کے رکن زہیر خالق نے کہا کہ ایس ایس بی ایس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی پانچ تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشتوں میں شامل ہے ۔
تازہ ترین