آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ4؍ربیع الثانی 1440ھ 12؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(تجمل گرمانی) ایل پی جی کی قلت کے باعث قیمتوں میں دس روپے کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 118روپے اضافہ ہو گیا۔ ضلعی حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چھاپوں کے دوران متعدد دکانداروں کو گرفتار اور انہیں جرمانے کر دئیے ہیں۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو بھی گیس سپلائی بحال نہیں کی اور گیس کی قلت سے قیمتوں میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا جس سے لاہورشہر میں مختلف مقامات پر گیس 160روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1800روپے سے زائد فروخت ہو ا ۔ ضلعی انتظامیہ نے گیس کی بلیک قیمتوںکو کنٹرول کرنے کے لئے مغلپورہ، شاد باغ، گڑھی شاہو، بند روڈ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور دکانداروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ ہزارو ں روپے جرمانے کئے۔ مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گھریلو سلنڈر 1800 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں سے سرکاری نرخوں کے مطابق گیس فروخت کا مطالبہ کیا جائے تو سپلائی سے انکار کر دیتی ہیں، جب تک گیس کی مصنوعی قلت ختم نہیں ہو تی قیمتیں کم نہیں ہو گی، انتظامیہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ دکانوں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں اور جرمانے کرنے میں مصروف ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ

آئندہ 48گھنٹوں میں وافر مقدار میں ایل پی جی دستیاب ہو گی، ایل پی جی سے بھرے بحری جہاز 23ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر کراچی پہنچ رہے ہیں، تافتان بارڈر سے 500 400 ٹن سپلائی پہنچے گی، ایل پی جی کا پہلا جہاز 8دسمبر ، دوسرا 9 دسمبر ،تیسرا جہاز 10 دسمبر ، چوتھا 16دسمبر پانچواں جہاز17 دسمبر کو پورٹ قاسم پہنچے گا جس سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی۔ایسوسی ایشن بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا کی اجارہ داری ختم کرنے میں حکومت کا ساتھ دے گی۔ سات دنوں میں ایل پی جی کی 56کروڑ روپے اور یومیہ 8کروڑ روپے بلیک مارکیٹنگ کی گئی، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث گیس مافیا کے خلاف کارروائی کر کے لائسنس منسوخ کئے جائیں ۔ اوگرانے مصنوعی قلت کے فعل کا نوٹس لیا ہے اورزائد قیمتوں پر گیس فروخت کرنے والے افراد کی گرفتا ر یا ں بھی ہو رہی ہیں تاکہ عوام کر ریلیف مل سکے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں