• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، پٹواریوں کی ملازمت کنٹریکٹ پر کرنے کا اقدام کالعدم ، ڈی سی لاہور کو درخواست پر فیصلہ کر نیکا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے مستقل پٹواریوں کی ملازمت نوٹیفکیشن کے ذریعے کنٹریکٹ پُر کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیکر ڈ پٹی کمشنر لاہور کو درخواستگزاراوں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ،عدالتی حکم پر ڈی سی لاہور پیش ہوئیں، درخواست گزار امین و دیگر پٹواریوں کے وکیل سعد رسول نے بتایا کہ پٹواری 11 برسوں سے بطور مستقل کام کر رہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر نے ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر درخواستگزاروں کو دوبارہ کنٹریکٹ پر منتقل کر دیا جو غیر قانونی ہے ، اس موقع سرکاری وکیل نے بتایاکہ یہ معاملہ پنجاب سروس ٹربیونل سن سکتا ہے ،پٹواریوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کاروائی کی گئی ۔
تازہ ترین