آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا بیان اعتراف جرم،پرائی جنگ میں دھکیلنے والوں کاا حتساب کیا جائے، اسفندیار

پشاور(نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کے بارے ذکر اعتراف جرم ہے، 40سال قبل جن باتوں اور پیشنگوئیوں پر ہمارے اکابرین اور ہمیں غدار قراردیا گیا تھا آج کپتان اُن باتوں کا ذکر برملا کررہے ہیں ،عمران کا بیانیہ کھلا اعتراف ہے پاکستان امریکہ کیلئے افغانستان میں روس کیخلاف فرنٹ لائن بنا رہا ہے ، پختون امریکی جنگ کا ایند ھن بنے، امریکہ، دنیا اور عمران نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے، کپتان پاکستان کو پرائی جنگ میں دھکیلنے والوں کا احتساب کریں،امریکی اخبار کو عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آج وہی باتیں اخباروں اور ٹی وی چینلز کی زینت بن رہی ہیں جن پر ہمارے آباؤاجداد کو مختلف جماعتوں کی جا نب سے الزامات کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اس بات کا کھلم کھلا اعتراف ہے کہ پاکستان امریکہ کی خوشنودی کیلئے افغانستان میں سوویت یونین کیخلاف فرنٹ لائن سٹیٹ بنا رہا ،جس کی نتیجے میں پختون امریکی جنگ کا ایندھن بنے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں