• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری کیس، پی آئی اے وسول ایوی ایشن کے سربراہان طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق ٹھوس اقدامات نہیں کئے، ڈگری جعلی ہے تو انکوائری کس بات کی، ایک سال پہلے عدالت نے نوٹس لیا تھا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پائلٹس اور ائیرلائن عملے کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی آئی اے میں 498 پائلٹس ہیں، 12 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں، جعلی ڈگری ہولڈرزکے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جارہی ہے، 1864 کریوممبران میں سے 73 کی ڈگری جعلی نکلیں۔
تازہ ترین