• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بش دور کےقدامت پرست اٹارنی جنرل ولیم بار پھر امریکی کا اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے

واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے بش دور میں اٹارنی جنرل رہنے والے قدامت پرست وکیل ولیم بار کو ایک بار پھر امریکا کا اٹارنی جنرل نامزد کر دیا ، وہ جیف سیشینز کی جگہ لیں گے ،جنہیں امریکی صدر نے زبر د ستی عہدہ چھوڑنے پر مجبو کر کیا تھا ، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ولیم ایک لاجواب شخص ہیں اور لاجواب انسان بھی ، وہ پہلے ہی دن سے میرا پہلا انتخاب تھے ، ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹ دونوں بار کی عزت کرتے ہیں۔
تازہ ترین