• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز مرچنٹ نے احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر بورڈ کی 25 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں سرفراز مرچنٹ نے احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا ہے ۔جمعہ کو احتساب عدالت میں ملزم شاہد رسول اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہے،جس پر عدا لت نے سرفراز مرچنٹ کو ٹرائل میں شامل کرتے ہوئے مفرور ملزم سلیم سوریا اور محمد مجتبیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 14 دسمبر کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔سرفراز مرچنٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔
تازہ ترین