• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے، تجاوزات کیخلاف کارروائی پیر سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی بحالی کیلئے ریلوے لائن سے تجاوزات ہٹانے کیلئے کارروائی کا آغاز پیر 10دسمبر سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں سرشاہ سلیمان روڈ، بلوچ ہوٹل کے قریب ریلوے لائن پر قائم پرانے فرنیچر کی غیرقانونی مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا جس کے بعد بتدریج کارروائی آگے بڑھا ئی جائے گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی ارشد سلام خٹک کے مطابق ریلوے لائن کے دونو ںجانب مختلف مقاما ت پر 20 سے 1000 فٹ تک ز مین پاکستان ریلوے کی ملکیت ہے لہٰذا قابضین ازخود متعلقہ مقامات سے تجاوزات ختم کردیں، بصورت دیگر انہیں منہدم کر دیا جائے گا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کے سی آر کی فوری بحالی کی غرض سے ریلوے لائن پر سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے کارروائی پیرسے شروع کی جائے گی، جس میں ریلوے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز، کمشنر کراچی، متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اداروں سےمدد لی جائےگی۔
تازہ ترین