• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہا ئشی علا قوں کو گر انے کی کو شش کی گئی تو استعفیٰ دیدونگا، میئر کراچی

کر اچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنو ینرووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے تحت میئر کراچی کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیا،میئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیںجو ادارے میئر کراچی کے ماتحت نہیں وہ بھی تجا و ز ا ت کے خاتمے کی آڑ میں من مانی کارروائی کرر ہے ہیں ،میئر کراچی کاکہنا تھاکہ بعض سیاسی جغادری عوام کو گمراہ کررہے ہیں،ہم نے فلیٹ یا گھر تو درکنار کسی جھگی کو بھی نہیں گر ایا، رہا ئشی علا قوں کو گر انے کی کو شش کی گئی تو استعفیٰ دیدونگا۔جمعے کو ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے مودبا نہ درخو ارست کر تے ہیں کہ تمام کراچی کے اہم محکمو ں کاکنٹرول جو ما ضی میں بھی میئر کے پا س رہا ہے وہ میئر کر اچی کو دئیے جائیں، میئر کے زیر کنٹرول نہ آنے والے محکموں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے ،کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ، ماسٹر پلا ن سمیت تمام لوکل محکموں کا کنٹرول میئر کراچی کے پاس ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس کر اچی کو جینے کا حق دیں، کے ایم سی کی ہزاروں ایکڑ زمین پر گوٹھ آبا د اسکیم کے تحت قبضے کر لئے گئے ہیں، انہیں بھی کے ایم سی کے حو الے کر ایا جا ئے ۔
تازہ ترین